17 اپریل 2010 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹلیجنس منسٹری کے نائب وزیرنے کہا ہے کہ یوم عاشورکوتھران میں ہونےوالے ہنگاموں میں جرمن سفارتکارملوث تھا۔

رپورٹ کے مطابق نائب وزیرنے بتایا کہ  اس سلسلے میں صدارتی امیدوار میرحسین موسوی کے ایک مشیرکی گرفتاری کی خبردی ہے۔نائب وزيرنےبتایا کہ شواہد اوراس مشیر کے اعترافات سے پتہ چلتاہے کہ اس کاتعلق جاسوس تنظیموں سے رہا ہے اوروہ جاسوسی کرکے خبروں کو بیرون ملک منتقل کرتارہا ہے ۔ فارس نیوزایجنسی کی رپورٹ کےمطابق انٹلیجنس منسٹری کے نائب وزیر نےآج صحافیوں سےگفتگو کرتےہوئے حادثہ عاشورہ کی منصوبہ بندی کرنےوالوں کی وضاحت کرتےہوئے کہا کہ یوم عاشورکورونما ہونےوالےواقعات کی منصوبہ بندی پہلے سے ہی کی جاچکی تھی اورمغربی سنڈیکیٹ سے وابستہ چینل اور انقلاب مخالف طاقتیں اس میں ملوث تھیں۔